مینگورہ (زمونگ سوات ڈٹ کام) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن سے کسٹم ایکٹ کے خاتمے پر مسلم لیگ ن کل سوات میں یوم تشکر منائے گی ، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کل 4بجے نشاط چوک مینگورہ عظیم الشان ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ آج لنڈا کے کے مقام پر امیر مقام کا شاندار استقبال کرین گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سے کسٹم ایکٹ کا خاتمہ عوام کی جیت ہے جس میں انجینئر امیر مقام کی کوشش روز روشن کی طرح عیاں ہیں ،سوات سمیت ڈویژن بھر کے عوام کی خوشی قسمتی ہے کہ انہیں امیر مقام جیسا مخلص لیڈر ملا ہے ، ہم عوام اور ن لیگ کے ورکروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آج یوم تشکر کا جلسہ کامیاب کرکے امیر مقام کا شاندار استقبال کریں ۔
Discussion about this post