مینگورہ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) یونین کونسل رحیم آبادمیں درجنوں خاندان نے سکندر شاہ کے قیادت میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) سے ناطہ توڑکر اے این پی میں شمولیت اختیار کر لی ، اس موقع پر اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اے این پی ہی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور امید ہیں کہ اپنے حقوق کے خاطر عوام اسی طرح جوق درجوق اے این پی کے جھنڈے تلے اکھٹے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تبدیلی کے پی کے کے عوام نے تین سالوں کے دوران دیکھ لی ، صوبہ کے وسائل دھرنوں وغیرہ پر خرچ کر کے صوبہ کو نقصان پہنچایا ،اب وہ کیا صوبہ کیلئے کر سکتی ہے ، انشاء اللہ اے این پی پورے صوبہ میں اپنی قائد اسفندیار ولی خان کی قیادت میں روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے پورے کے پی کے اور خصوصاًضلع سوات میں عوام کے نظریں اے این پی پر ہے اور آئندہ الیکشن میں پورے صوبے میں کلین سویپ کرینگے ، انہوں نے شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پختون قوم کے وسع تر مفاد میں کارکنان پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائے اور آئندہ الیکشن کے تیاری کریں اس موقع پر خواجہ محمدخان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
سوات پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے دونو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی بیٹی کی قتل میں ملوث باپ بیٹے اور بیوی کے...
Read more
Discussion about this post