مٹہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے طلبہ کا داخلے نہ ملنے پر شدید احتجاج ،کالج سے لیکر مٹہ بازار کی مین چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ،پانچ دن کے اندر اندر اگر مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو اس سے بھی زیادہ احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔مٹہ کالج میں 2800طلباء داخلوں سے محروم ہوکر ان طلبہ کا مستقبل داؤ پرلگاہے ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے سینکڑوں طلبہ نے کالجوں میں ہائی میرٹ کی وجہ سے داخلوں سے محروم طلباء کیلئے اور موجودہ تعلیمی پالیسی کی خلاف شدید احتجاج کیا ۔اور ان سینکڑوں طلباء نے کالج سے لیکر مٹہ بازار کی مین چوک تک احتجاجی ریلی نکال کر مٹہ چوک میں شدید مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عابد علی فاروقی ،میر انعام اللہ ،عمر زیب ،سہیل اختر ،انعام بابر ،اصف علی ساحل ،ناصر خان ،شاکرواللہ اور دیگر نے کہا ۔کہ ایک طرف تو حکومت تعلیم عام کرنے کیلئے بلند وبالا دعوے کرتے ہے ۔جبکہ دوسرے طرف حال یہ ہے ۔کہ کالجوں میں ہائے میرٹ کی وجہ سے اس وقت ہزاروں طلباء کی مستقبل خطرے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی دور میں تعمیر ہونے والا مٹہ کالج اب اس پورے علاقے کی ضرورت پوری نہیں کرتے ۔اسلئے اب اس علاقے کیلئے نیا کالج بہت ضروری ہوچکا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ۔کہ مٹہ کالج میں داخلوں سے محروم طلباء کیلئے حکومت فوری بندوبست کریں ۔اور ہنگامی طور پر سیکنڈ شپ شروع کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مٹہ کالج میں 2800طلباء داخلوں سے محروم ہے ۔جو حکومت وقت اور حلقے سے منتخب دو صوبائی وزراء اور ایک ممبر قومی اسمبلی کیلئے لمحہ ء فکر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پانچ دن کی اندر اندر یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا ۔تو پانچ دن بعد اس سے بھی زیادہ شدید احتجاج کرینگے ۔ریلی اور مظاہرے کی دوران طلباء نے حکومتی تعلیمی پالیسی کی خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post