بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں اسکریپ (کٹ )گاڑیوں پر پابندی کے باوجود ضلع مالاکنڈ میں دھندہ عروج پر پہنچ گیا روزانہ کے حساب سے درجنوں گاڑیاں کنٹینر اور ٹرک کے ذریعے پہنچائے جانے لگے انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلی لاکھوں روپے کمانے کا انکشاف انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کے ہدایات پر مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات ،، دیر بالا، دیر آپر ، شانگلہ اور بونیر کے تمام ڈپٹی کمشنروں سمیت ڈی پی اوز نے اسکریپ (کٹ) گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے تاہم مالاکنڈ میں اس کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور مختلف مقامات پر اسکریپ گاڑیوں کو دوبارہ بنانے کی سرگرمیاں کھلے عام جاری ہے جسے مقامی انتظامیہ کی آشیرباد حاصل ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ کے حساب سے رات کے اندھیرے میں درجنوں اسکریپ گاڑیاں کنٹینروں اور ٹرکوں کے ذریعے مالاکنڈ کے اندر قائم لیوی چیک پوسٹوں کو پار کرکے مختلف جگہوں پراسمگلر پہنچارہے ہیں جس کے روک تھام کے لئے فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے کیونکہ کٹ اسکریپ گاڑیاں دہشت گردی میں استعمال ہونے کا امکان ظاہرکیا جارہاہے جبکہ اسمگلروں سے فی ٹرک کے حساب سے لاکھوں روپے وصول کئے جانے کا انکشاف ہواہے ۔
Discussion about this post