سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )کسٹم ایکٹ کی واپسی پر ملاکنڈ ڈویژن میں عوام کی جانب سے تشکر ریلیاں ، وزیراعظم کے مشیر انجینئرا میر مقام کا ڈویژن بھر میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا ، پھول نچھاور ہوئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، ملاکنڈ ایجنسی ، دیر ، چکدرہ ، بریکوٹ میں بڑی بڑی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں ایک بڑے جلسہ عام منعقد ہوا اس موقع پر انجینئرا میر مقام نے کہا کہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام میاں محمد نواز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے یہاں کے عوام کی پسماندگی ، احساس محرومیوں کو دیکھ کر کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس کیا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا ایجنڈا دھرنے دینا ہے اور میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقیافتہ ممالک کے صف میں لاکھڑا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ پر سیاست بند ہونی چاہئے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کافیصلہ صوبائی حکومت کے سفارش پر کیاگیا تھا۔وزیراعظم سے ملاقات کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مشکلات اور احساسات سے اگاہ کیاجس پر انہوں نے فوری طور پر کسٹم ایکٹ کا فیصلہ واپس لیا۔سوات میں سوئی گیس منصوبے کے لئے تین ارب روپے منظور کئے اس منصوبے میں نئے علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی اور کم پریشر کا مسلہ کا حل ہوجائے گاانہوں نے کہاکسٹم ایکٹ کی سمری بھجواکرمعلوم نہیں پی ٹی آئی کی قیادت اور صوبائی حکومت مالاکنڈکے عوام سے کس دشمنی کابدلہ لیناچاہتے تھے جبکہ حیراں کن بات یہ ہے کہ کسٹم ایکٹ کے خلاف احتجاج وہ لوگ کررہے تھے جنہوں نے اس کے نفاذکے لئے سمری بھجوائی تھی۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ایکٹ ان کے سامنے ایک بڑاچیلنج تھاکیونکہ اس کے نافذہوتے ہوئے عوام کے سامنے جانابھی مشکل تھامگر انہوں نے مالاکنڈکے عوام کامشکل مقدمہ لڑاجس کے نتیجے میں آج نون لیگ کی قیادت نے ایکٹ کانفاذواپس کرکے پوری قوم کوسرخرو کردیاہے انہوں نے کہا کہ سوات سے منتخب ممبران اسمبلی کے ہوتے ہوئے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کی سمری کیوں بھجوائی گئی ان کو اسی وقت اس ظالمانہ ایکٹ کیخلاف علم بغاوت بلند کرنا چاہئے تھی اگر ان کی بات نہیں مانی گئی تو انہوں نے بروقت استعفے کیوں نہیں دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ قانون بنا تھا لیکن ہم وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے عوام کے عظیم تر مفاد میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ واپس کر دیا ۔
Discussion about this post