مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) ویلج کونسل ناظمین کمیٹی تحصیل مٹہ کے چئرمین بہادر خان نے عوامی شکایات پرمٹہ پولیس کے ہمراہ بازار میں لوگوں کو تنگ کرنے والے اردو سپیکنگ خواتین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلئے۔ان بھیک مانگنے والے خواتین کی ایک گروہ بڑی تعداد میں بازار میں لوگوں تنگ کرکے بھیک مانگ رہے تھے۔ایک خاتون نے اپنے بچی کی ہاتھ اور سرپر پٹیاں باندھ کر عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف تھے کہ مٹہ پولیس کے خاتون کانسٹیبل نے ان کو گرفتار کرکے مٹہ پولیس سٹیشن تک پہنچاکر ان کے ہاتھ سے پٹیاں کھول دئے تو بچی کی ہاتھ اور سر بالکل صحیح سلامت نکلی اور بچی اپناہاتھ تکلیف کے باعث نہیں کھول سکتی تھی اور سر پر بھی پٹی کے وجہ سے گہرے نشانات پڑے تھے۔اس مو قع پر ڈی ایس پی مٹہ نے میڈیا کو بتایاکہ یہ لوگ اپنے بچوں پر ظلم کرتے ہیں ان کے خلاف مٹہ پولیس کی کاروائی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس کو اس قسم کی لوگ دیکھتے ہی اٹھانے اور قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایت کی ہے۔
Discussion about this post