مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں فارماسسٹ ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ونعرہ بازی،مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی، پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے عہدیدار اور دیگر اراکین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹراسحاق خان،ڈاکٹرافتخار شاہ،ڈاکٹر سعیدانور،ڈاکٹر صبور خان اوردیگر نے کہاکہ ہم نے باقاعدہ کورسزکئے اورایسوسی ایشن کے تمام ممبران کوالیفائڈ ہیں مگر اس کے باوجود بھی ہیلتھ الاؤنس سے محرم ہیں جبکہ مسلسل ہمارا استحصال کیا جارہاہے جسے مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں،انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق پچاس بیڈ کیلئے ایک فارماسسٹ ہوگا مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں پر پورے سیدوہسپتال کیلئے صرف ایک فارماسسٹ ہے ،اسی طرح ڈرگ انسپکٹروں کی تعدادبھی نہ ہونے کے برابر ہے ،انہوں نے کہاکہ ہسپتالو ں میں تعیناتی ہمارا جائز حق بنتاہے مگر عرصہ دراز گزرنے کے باوجود بھی ہم اس حق سے محروم ہیں،انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں فارماسسٹ اور سوات میں ڈرگ انسپکٹروں کی تعدادبڑھانے سمیت ہمارے تمام تر مطالبات کو فوری طورپر منظورکیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجورہوجائیں گے۔
Discussion about this post