مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ملک و قوم کی بقا اور سلامتی کیلئے پولیس فورس کی قربانیاں لا زوال ہے پولیس کی شہداء عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ، شہدائے پولیس کے لوحقین کے ہر جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے ، ان کے لئے ہمارے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی آئی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان اور ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر سوات کبل پولیس لائن میں شہدائے پولیس سوات کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کی قربانیاں ضائع نہیں گئے ہیں آ ج ہم جو پر امن فضاء میں گم رہے ہیں یہ ان کی قربانیوں نتیجہ ہے ، انہوں نے کہا کہ میں شہدائے پولیس سوات کو اور خصوصاً انکے والدین کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے جانوں کا نذرانے پیش کرکے سوات میں امن قائم کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پولیس ملک کی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یگی اورہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیار ہے، انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ، ان کی جائز مطالبات پر خصو صی توجہ دیں گے ، اس موقع پر ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت ، پولیس افیسر ز اور دیگر اہلکاروں نے شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اور خون کا عطیہ بھی دیا ، اس سے قبل پولیس حکام نے شہدا ء کی قبروں پر سلامی دی، علاوہ ازیں ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے گار شہداء پر پھول چڑاکرشہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا مانگی ۔
Discussion about this post