مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کے معروف شاعر عبدالرحیم روغانے کہا ہے کہ شعراء ایک پر امن اور مثالی معاشرے کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کررسکتے ہیں صر ف ان کی سرپرستی کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں سوات پشتو ادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کے زیر اہتما م شاعر فضل رحیم فہیم کی کتاب ( د تصور گلونہ ) کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ادبی کلتوری کے صدر انور عطر ، جنرل سیکرٹری ریاض احمد حیران ، پرویش شاہین ، حمید اقبال گلرنگزئی ، غفور بابا جی ، فیض علی خان فیض ایڈوکیٹ ، ظفر ناز ، علی خان امید ، مرتضیٰ شاہ ارمان ، سردار علی سردار اورذیشان صیاد نے اپنے اپنے کلام پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کرلی ، شعراء اور مقررین نے پشتو ادب میں شاعری کی کتاب (د تصور گلونہ )کو ایک مفید اضافہ قرار دیا ، شعراء نے اپنی شاعری میں سوات میں قیام امن ، سیاحت اور سواتیوں کی مہمانوازی کو اجاگر کیا ۔
Discussion about this post