کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام) کبل ڈگری کالج میں داخلوں سے محروم طلبا ء ، سٹاف کمی اور دیگر مسائل کے حوالے کبل میں متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کالج سے کبل چوک تک مارچ تحصیل نا ظم آفس کے سامنے مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے اسلامی جمعیت طلباء ملاکنڈ ڈویژن کے نا ظم افتخار حسین ، PSFضلع رہنما عجب خان انقلاب ، MSFصدر شفیق خان ، فرحت اللہ، عصمت اللہ اور دیگر نے کہا کہ سوات اور خصوصاً ڈگری کالج کبل میں طلباء کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں مستقل طور پر حل کیا جائے ورنہ MNAاور MPAکے گھروں کاگھیراؤں کیا جائیگا مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم دشمن پالیسی اپنائے ہوئے ہیں تبدیلی کے نام پر طلباء کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے انہوں نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر 5دنوں میں طلباء کے مسائل حل نہ کی گئی تو پھر سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت کو فوری طور پر بند کیا جائے صوبائی حکومت اور کالج انتظامیہ مسائل حل کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں سوات میں 10ہزار سے زیادہ طلباء داخلوں سے محروم ہے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے درپیش مسائل کو حل کیا جائے اس موقع پر تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز تمام ہائیر سیکنڈری سکولوں اور ڈگری کالج کبل کے پرنسپل کو طلب کیا تھا انہوں نے کچھ نہ کچھ اپنی طر ف سے سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے مزید ہم کوشش کرینگے کہ ان مسائل قابو پا سکے اس کے لئے تعلیم ایکشن کمیٹی ضلعی ناظم سوات سے تفصیلی ملا قات کر کے اگاہ کیا ہے ۔
Discussion about this post