modi kho barha jhtka
April 24, 2017
اسلام آباد (زمونگ سوات آن لائن نیوز)وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے ہر خاندان کے لئے 50ہزار روپے کے معاوضے کی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے 10ہزار پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں 50کروڑ روپے کی مجموعی رقم تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم نے وزارت سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کو ہدایت کی کہ متعلقہ خاندانوں کی مستند فہرستیں جلد از جلد تیار کی جائیں۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ ہر متاثرہ خاندان کو 50ہزار روپے کی جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post