سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت سے کسٹم ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ،کسٹم ایکٹ کی واپسی سیاسی جماعتوں ،وکلاء،تاجربراردی ،ٹرانسپورٹروں اور صحافیوں کی جدوجہد کے نتیجے میں ممکن ہوئی ،علاقے کے مسائل کے حل کی جدوجہد کے لئے ایکشن کمیٹی برقراررکھنے کا اعلان کردیا گیا ،سوات میں بدترین لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور سرکاری کالجوں میں طالب عملوں کو داخلہ دیا جائے ،سوات ایکشن کمیٹی کا اجلاس جماعت اسلامی سوات کے دفتر میں سابق ایم این اے حاجی خالق داد خان زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر فضل سبحان،جنرل سیکرٹری حافظ اسرار احمد،اے این پی سوات کے صدر شیر شاہ خان،پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدرشمشیرعلی خان،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر عمرفاروق،جے یو آئی سوات کے جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد،تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر محمد اقبال ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر خائستہ باچا ،ہوٹلزایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ،اجلاس کے بعدایکشن کمیٹی کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں ، وکلاء،تاجربراردی ،ٹرانسپورٹروں ، صحافیوں اور عوام کوخراج تحسین پیش کیا گیا کہ ان کی جدوجہدسے حکومت کسٹم ایکٹ کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہوگئی ہے تاہم ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ گورنر خیبر پختونخوا فوری طور پر کسٹم ایکٹ کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے عوامی تشویش کو ختم کردیں ،انہوں نے کہاکہ سوات کے مسائل اور حقوق کے لئے ایکشن کمیٹی برقراررہے گی اور ہر مسئلے کے لئے مشاورت سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ،شرکاء نے سوات میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور سرکاری کالجوں میں طلباء کو داخلہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ،اس موقع پر کسٹم ایکٹ کی واپسی کی خوشی میں شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔
Discussion about this post