سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام)نوجوان کارکن صحافی انور انجم سیکورٹی اور لیویز فورس کے زیرعتاب آگیا،صحافتی کام کے سلسلے میں پشاور جانے والے صحافی کو واپسی پر درگئی چیک پوسٹ پر نامعلوم وجوہات کے بناء پر حراست میں لیا گیا ،چھ گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھنے کے بعدمیڈیا پرخبر نشر اور مداخلت پر چھوڑ دیا گیا،حراست کے دوران شدید ذہنی اذیت دی گئی،صحافیوں نے لیویز فورس اور سیکورٹی فورسزکے اقدام کو خلاف قانون و انسانی حقوق کے پامالی قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ رات سوات کے نوجوان کارکن صحافی روزنامہ آزادی و آج ٹی وی کے نمائندہ انور انجم جو صحافتی کام کے سلسلے میں پشاور گئے تھے کہ واپسی پر درگئی چیک پوسٹ پر لیویز اہلکاروں نے بغیر کسی وجوہات کے حراست میں لے لیااور مسلسل چھ گھنٹے تک شدید ذہنی اذیت کا نشانہ بناتے رہے ،بعدازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد انور انجم کو چھوڑ دیا گیا،صحافی انور انجم نے لیویز اہلکاروں کو قومی شناختی کارڈ کے ساتھ میڈیا اداروں کے کارڈز بھی دکھائے مگر لیویز اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے درگئی کو علاقہ غیر قرار دیتے ہوئے ایک بھی نہ سنی ،واقعہ کے خبر ملنے کے بعد صحافیوں نے کمشنر مالاکنڈ و لیویز اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے واقعہ کو انسانی حقوق و قانون کے خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ورنہ احتجاجی سلسلہ شروع کردینگے ۔۔
Discussion about this post