کالام(زمونگ سوات ڈاٹ کام )کالام مٹلتان میں بااثر افراد کا سفید ریش شخص کو برہانہ کرکے تشدد،پولیس کا 107پر اکتفا، متاثرہ شخص کا اعلیٰ حکام سے دادرسی کا مطالبہ ، سوات کے وادی کالام مٹلتان میں گزشتہ دن امیر خان( عرف بش) ولد گل شیر سکنہ چھوراٹ مٹلتان نے اپنے پانچ بیٹوں کی مدد سے عابد خان ولد مسین خان کو رات کے وقت را ستے میں پکڑ کر برہانہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا وجہ تشدد زنانہ تنازعہ بتایا جاتاہے، متاثرہ شخص کے بیٹے قاری امداد الحق نے میڈیا کو بتایا کہ میرے ضعیف العمر والد کو امیر خان اور ان کے بیٹوں نے شام کے وقت راستے میں اکیلے پاکر ان کے کپڑے پہاڑ کر تشدد کا نشانہ بنایاہے انہوں نے کہا کہ بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں،اس سلسلے میں پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تفتیش جاری ہے، متاثرہ شخص اور خاندان والوں کا ڈی پی اوسمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف کاروائی کی اپیل-
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post