ADVERTISEMENT
مٹہ(زمونگ سوات ڈا ٹ کام) مٹہ سوات کے سرکاری سکولوں میں مڈل اور ہائی کلاسز کیلئے پینٹ شرٹ وردی ضروری کردی گئی ہے۔جس کے باعث پینٹ میں شرمانے والے طلباء میں سے بعض نے سکول چھوڑ دیا ۔جبکہ بعض طلباء پینٹ میں شرمانے کے وجہ سے اپنے سکول تک پینٹ کے اوپر قمیص پہن کر سکول کے گیٹ پر اتارکر اپنے بیگ میں رکھتے ہیں۔سکول سے چھٹی ہونے کے بعد قمیص واپس پہن کرگھر جاتے ہیں۔مٹہ سوات کے مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے دوبارہ سفید شلوار قمیص رائج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Discussion about this post