مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل مٹہ سوات کے طرف مٹہ سوات کو ماڈل شہر بنانے کے دعوے محض جھوٹے ثابت ہوگئے۔مٹہ سوات بازار میں دکانوں کے سامنے تین دن سے پڑی گندگی کی بدبو سے دکانداران تنگ آگئے۔مٹہ بازار کے دکانداران فرمان‘رحمت‘احمد‘حسین اور دیگر نے بتایا کہ گندگی کی بدبو سے کوئی دکان سے سودا نہیں لے سکتے۔نہ ہم کھانا کھا سکتے ہیں نہ کسی چیزپینے کو جی چاہتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تین دنوں سے یہ کچرا پڑارہتا ہے اور ہر کوئی آکراپنا گندگی ہمارے دکانوں کے سامنے پھینکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار میں گندگی دور تک نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے متعلقہ حکام کو بار بار اس بدبو سے نجات دلانے کا کہا ہے لیکن کوئی ہمارے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے تیار نہیں۔
Discussion about this post