نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
ممبئی(زمونگ سوات ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان بھارتی فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے۔بالی ووڈ میں فلموں کے منافع سے معاوضہ وصول کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے جس کے بعد فلم نگری کے حکمران خانز شاہ رخ خان، عامرخان، سلمان خان، اکشے کمار سمیت متعدد اداکاروں نے فلموں کے معاوضہ منافع سے لینا شروع کردیا ہے تاہم اب سلو میاں نے تمام صف اول کے اداکاروں کو معاوضہ لینے میں مات دے دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم’’سلطان‘‘ کے لیے پروڈیوسر آدتیا چوپڑا سے معاوضہ نہیں لیا بلکہ انہیں فلم کے منافع سے 50 فیصد معاوضہ دیا جائے گا جب کہ سلو میاں اور یش راج فلمز کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر ٹھن بھی گئی تھی لیکن اب پروڈیوسر نے معاہدے کے تحت معاوضہ دینے کی حامی بھرلی ہے۔فلم ’’سلطان‘‘ پر95 کروڑ کی لاگت آئی ہے اور فلم نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 300 کروڑ کے قریب قریب کمائی کرلی ہے جب کہ سلو میاں کو معاہدے کے مطابق 2 ماہ میں 106 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں جب کہ فلم کو مختلف زبانوں میں ڈب کر کے جاپان، جرمنی اور پولینڈ میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے منافع سے سلو میاں کو مزید رقم بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم’’سلطان‘‘ میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post