کراچی(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان میں تھری جی ، فورجی کا خواب ٹوٹ گیا،حیرت انگیز انکشافات، ماہرین کے مطابق خراب و مہنگی انٹرنیٹ سروس اور شرح خوندگی میں کمی جبکہ بہتر براڈ بینڈ سروس موبائل انٹرنیٹ صارفین میں کمی کا باعث بن رہی ہے ۔تھری جی اور فورجی کے دو سال مکمل ہونے کے باوجود مالی سال 2016 میں صارفین کی تعداد میں صرف 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق مالی سال 16-2015 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 13 کروڑ سے زائد رہی ، مگر موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد صرف 2 کروڑ 95 لاکھ ہے ۔ تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سہولت آنے کے بعد موبائل کمپنیاں توقع کر رہی تھیں کہ موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا ۔ مگر اس کے برعکس ان کی تعداد میں صرف 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
Discussion about this post