سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں پولیس حکام نے ٹریفک قوانین کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور ٹریفک پولیس اور شہریوں کے مابین توتو میں میں اور بحث وتکرار کی مسلسل شکایات پر ٹریفک افیسران کو خفیہ پین کیمروں سے لیس کردیا گیا ،اس حوالے سے ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن کے دفتر سیدوشریف میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس میں ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن اخترحیات خان ،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت ،ڈی پی او بونیر خالدہمدانی اور ڈی پی او شانگلہ راحت اللہ خان نے شرکت کی ،ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن اخترحیات خان نے اس موقع پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس کا عوام کے ساتھ سب سے ذیادہ واسطہ پڑتا ہے اور ٹریفک کو رواں رکھنا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا سوات میں بڑھتی گاڑیوں میں بہت مشکل ہے جس کے باعث ٹریفک پولیس اور شہریوں کے مابین توتو میں میں اور بحث وتکرار کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس پراب انہوں نے سوات کی ٹریفک پولیس کو خفیہ پین کیمروں سے لیس کردیا ہے اور اب ہر چالان اور ہرگفتگو کی ریکارڈ نگ ہوگی جس سے پولیس اور شہریوں کے رویوں میں بھی تبدیلی آئے گی اور دوستانہ ماحول بھی پیداہوگا ،انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر انہوں نے 70کیمرے تقسیم کردئے ہیں اور ہر ٹریفک افیسر کو تربیت بھی دی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ اب چیک پوسٹوں اور تھانوں کو بھی خفیہ پین کیمرے فراہم کئے جائیں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک افیسران اورشہریوں نے پولیس حکام کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس سے پولیس اور شہریوں کے مابین ہونے والی گفتگو شائستہ ہوگی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں بھی کمی آئے گی ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post