کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)تحصیل کونسل کبل کا مالی سال 2016-17کا بجٹ 23کروڑ 15لاکھ 34ہزار 624روپے متفقہ طور پر اکثریتی ممبران نے منظور کیا جس میں سالانہ آمدنی 15کروڑ 23لاکھ 63ہزار جبکہ سا لا نہ اخرا جات23کروڈ 14لاکھ 55ہزار ورپے ظاہر کی گئی ہے آمدن کے مد میں 2فیصد پراپر ٹی ٹیکس جو ٹھیکہ 2کروڑ 73لاکھ روپے پر دے چکے ہیں اس طرح اشتہاری بورڈ ، بینرز وغیرہ جو 3لاکھ 25ہزار روپے پر ٹھیکہ نیلام کیا گیا تھا شامل ہے تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کونسل کبل میں سال 2016-17کا سا لا نہ بجٹ اجلاس زیر صدار ت سیراج احمد ہوا جس میں کونسل کے ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی بجٹ اجلاس پیش کر تے ہوئے تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی نے کہا کہ روا مالی سال 2016-17کے بجٹ میں ملیریا سپرے، ڈینگی فوگ سپرے، کتے مار دوائی کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے اس کے سا تھ ساتھ آگ بجھانے اور قدرتی آفات کے لئے بھی رقم مختص کی گئی ہے اجلاس میں قرار داد پیش کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی طر ف سے 30% PFC ADP Shareمیں ترقیاتی کاموں کے لئے برائے سال 2015-16مختص شدہ رقم 9کروڑ81لاکھ 80ہزار روپے میں سے کل مبلغ4کروڑ90لاکھ 92ہزار روپے TMA کبل کو ملے ہے اور بقایہ رقم مبلغ 4کروڑ 90لاکھ نہیں ملا ہے چونکہ منظور شدہ کاموں کی ٹینڈر ہو چکے ہیں اب 50فیصد فنڈ کے غیر موجودگی پر TMA کبل کو مشکلات آئینگے لہٰذا اس بارے میں تحصیل کونسل سے رائے لیا گیا مذکورہ فنڈ میں سے مبلغ53لاکھ روپے فاطمہ جناح پارک کبل کے لئے مختص کی گئے تھے کیونکہ مذکورہ پارک کا کچھ حصہ پارسا کے تعاون سے بننے والے جو ڈیشل کمپلیکس میں آئیگا لہٰذا تحصیل کونسل کی منظوری پر مذکورہ سکیم کو منسوخ کیا جائے گا جیسے قرادادیں منظور کی گئی ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post