مدین (زمونگ سوات ڈاٹ کام)کالام فیسٹول ،پہلے ہمارے تحفظات دور اور مسائل کا حل نکالا جائے عمائدین علاقہ،پورے پاکستان ک ان کا پیغام دینا چاہتے ہیں مسائل بھی حل کرینگے ضلعی انتظامیہ تفصیلات کے مطابق مدین میں کالام فیسٹول کے بارے میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں مدین ،بحرین اور کالام کے منتخب نمائندے اور علاقائی مشران کو علاوہ ڈی سی سوات عاکف الرحمان ،ڈسٹرک پولیس افسیر سلیم مروت ،ضلع ناظم محمد علی شاہ خان ،ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ ،تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب، اے سی بحرین کامران خان اور کے نمائندے شریک تھے جر گہ میں کالام فیسٹول منعقد کروانے کے بارے میں تفصیلی بحث ہوئی جرگہ ممبران ملک غزن خان،ملک گل ذادہ،ملک اقبال خان ،ڈاکٹر شاہ خان ، سابق صوبائی وزیر ملک دیدار خان اور دیگر نے کہا کہ اس سال کالام فیسٹول منسوخ کیا جائے کیونکہ گذشتہ دنوں اتروڑ میں ناخوشگوار واقع رونما ہواتھا جس میں فوجی جوانوں کی شہادت اور کالام میں نوجوان کی خود کشی سے ناخوشگوار حالات پیدا ہوئے تھے جس کے باعث ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان یہ معاہدہ ہوا تھا ۔کہ کالام میں غم اور سوگ کا ماحول ہے اسی لئے اس سال میلہ منعقد نہ کیا جائے ۔اس پر قوم اور انتظامیہ کا فیصلہ ہو چکا تھا۔اب ضلع انتظامیہ نے درخواست کی کہ منتخب نمائندے عوام کو اعتماد میں لے کر اسی فیصلے پر نظرثانی کی جائے ۔جرگہ ممبران نے کہاکہ کالام مسائل میں پھنسا ہو اہے عوام کو فیسٹول کی نہیں مسائل سے چٹکارے کی ضرورت ہے ہمار ا اہم مسئلہ روڈ کا ہے اسے فوری تعمیر کیا جائے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر سمیت دیگر سٹاف کو پورا کیا جائے ایکسرے پلانٹ کی مرمت کی جائے گورنمٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں بھی سٹاف کی کمی دور کی جائے کالام پولیس سٹیشن تعمیر کیا جائے پی ٹی سی ایل لائن بحال کیا جائے اور بجلی بحال کی جائے کالام فیسٹول سے عوام کو خوشحالی کا موقع ملنا چاہیے لیکن روڈ کے ابتر صورت حال کیوجہ سے مہمانوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور گھنٹوں گھنٹوں روڈ بلاک ہوتاہے اسی لیے یہی بنیادی مسائل حل کر کے بعد میں فیسٹول کا انعقاد کیا جائے جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے فیسٹول منعقد ہو تے رہے اور انہی فیسٹولوں میں ملک کے بڑے بڑے سیاسی اور عسکری شخصیات نے کالام کیلئے خصوصی پیکجز کے اعلانات کیئے تھے مگر کسی بھی اعلان کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا لہذا ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ فیسٹول پر ہونے والے اخراجات کو کالام کے ترقی پر خرچ کی جائے تو نہ صر ف مقامی لوگوں کو بلکہ سیاحوں کو بھی سہولت ملے گی۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عاکف الرحمان نے کہاکہ جو بھی فیصلہ کرینگے قوم کی مشارورت اور قومی مفاد میں کرینگے ہم پورے پاکستان کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں انہوں نے منتخب نمائدوں سے اپیل کی کہ وہ قوم کو اعتماد میں لے کر فیسٹول منعقد کروانے میں تعاؤن کریں ۔ڈی پی او سوات نے کہاکہ کالام فیسٹول کئی سالوں سے جاری ہے اگر اس سال فیسٹول منعقد نہ کیا گیا تو قوم کو منفی پیغام مل جائے گا وقت کا تقاضا ہے کہ فیسٹول منعقد کر کے امن کا پیغام دے اور پاکستان کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ نے کہا کہ گزشتہ فیسٹولوں میں زبانی جمع خرچ پر اعلانات کئے گئے اسی لیے قوم اج فیسٹول سے مایوس ہے اگر سابقہ اعلانات میں کسی کام کو عملی جامہ پہنایا جاتا تو اج قوم مخالفت کے بجائے حمایت میں جمع ہوتے اگر فیسٹول منعقدکروانا ہو توباقاعدہ منصوبے کے تحت منعقد کروایا جائے ۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے کہا کہ سوات جنت کا ٹکڑا ہے اسی ٹکڑے کے حسن کو حکمرانوں نے تباہ کر رکھا ہے خراب روڈ کیوجہ سے خود تنگ اگیا ہوں جبکہ وزیر اعظم کے امد کے موقع پر این ایچ اے نے فضاء گٹ تا سنگوٹہ روڈ کو پانچ دن میں تعمیر کیا اج کالام کاروڈ کیوں خراب ہے کالام کی بد حالی پر انتہائی افسوس ہے حالانکہ کالام پر ہم فخر محسوس کرتے ہے کہ قدرت نے ہمیں جنت کا ٹکڑا نصیب فرمایا۔تصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب نے کہاکہ عوام کو سہولیات دی جائے اور پھر میلے منعقد کئے جائے عوام کی مایوسی کا خاتمہ کر کے انہیں چھین نصیب کیا جائے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کالام کے مشران قوم سے مشاورت کر کے پانچ دن بعد کالام میں ایک آخری جرگہ منعقد کیا جائیگا جس میں فیسٹول کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔
Discussion about this post