پشاور (زمونگ سوات آن لائن نیوز )محکمہ انسداد دہشتگردی پشاورنے دو غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ گرفتار کرکے پشاور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے اور ملزمان کا ٹارگٹ تہ کال میں واقع ایک مکتبہ فکر کے مخصوص مدرسہ کو اڑانا تھا ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان عتیق اللہ ولد امان اللہ اور عبدالصبورولد عبدالشکور کو پشاور کے علاقہ ریگی سے گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے کمپیوٹر سی پی یو میں نصب خود ساختہ تین کلو وزنی بم ، ہینڈ گرینیڈاور اسلحہ برآمد ہوا ، دہشتگردوںنے پشاور کے گنجان آباد مقامات کی ویڈیو فوٹیج بنائی ہوئی تھی جس میں بم دھماکے کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا مقصد تھا ،ملزمان کو کئی لاکھ روپے ماہوار تنخواہیں ملتی تھی ۔ سی ٹی ڈی نے دونوں دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔۔
Discussion about this post