ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں تیز بارش اور ندی نالوں میں طغیانی سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ، بدھ کی سہ پہر سوات کے بیشر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو شام تک جاری رہا ، بارش کی وجہ سے ندی اور نالوں میں طغیانی آگئی ، تحصیل مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں ایک دس سالہ بچی آسیہ اپنی والدہ کے ساتھ خوڑ میں جارہی تھی کہ پانی میں اضافے کے ساتھ خوڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوئی ، تحصیل مٹہ کے ہی علاقہ چپریال کے خوڑ طغیانی آنے سے گیارہ سالہ بچہ نواب زادہ جاں بحق ہوگیا سوات میں گزشتہ تین روزہ سے بارش کا سلسلہ جاری سے اور بدھ کو شدید بارش ہوئی ۔
Discussion about this post