ADVERTISEMENT
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل بحرین کے علاقہ گورتئی میں آٹھ سال بچی کو سورہ میں دے دیا گیا ، اطلاعات کے مطابق خان دریاب 22سالہ بیٹی مسماۃ ( ل ) ، 24سالہ عبداللہ ولد میاں گل کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی ، واقعہ کے بعد ایک ماہ تک جرگہ چل رہا تھا ، گزشتہ روز جرگے کے ممبران جمیل ، شوکت ، بالکی ، مسافر، قادر ، طاؤس ، شیر علی ، جمیل ، ابراہیم ، آرزو مند ،دوران اور خواجہ محمد نے فیصلہ سناتے ہوئے میاں گل کی آٹھ سالہ بیٹی سعدیہ کو خان دریاب کے دس سالہ بیٹے کو سورہ میں دے دیا ، جرگہ نے فیصلہ کیا کہ پندرسال بعد دونوں کی شادی ہوگی اور میاں گل پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ خان دریاب کو ادا کرے گا ۔
Discussion about this post