سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں سیدوشریف ٹیچنگ اسپتال کے شعبہ امراض چشم کو آنکھوں کے علاج معالجے کے لئے کروڑوں روپے کے جدید آلات فراہم کردئے گئے،صوبے کے چار اضلاع ہری پور ، مانسہرہ ، سوات اور صوابی کے اسپتالوں میں چار سال کے لئے 120 ملین روپے کا پراجیکٹ شروع کررہے ہیں، اس پروگرا م کے تحت چار سال میں 53 ہزار اپریشن کئے جائیں گے،اس حوالے سے سیدو میڈیکل کالج سوات میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کمیونٹی اپتھامالوجی کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ تھے،جبکہ سیدومیڈیکل کالج کے ڈاکٹر تاج محمد خان ،ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سیدعلی خان ،شعبہ امراض چشم کے انچارج ڈاکٹر ہارون الرشید اوردیگر بھی موجود تھے،پیکو خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر ناصر سعید نے شرکاء کو بفریفنگ دی اورکہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاؤن سے خیبر پختونخوا میں آئی کیئر پروگرام کے تحت چاروں صوبوں کے اسپتالوں کو آنکھوں کے امراض کے علاج معالجے کے لئے کروڑوں روپے کے جدید آلات سے آراستہ کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کی سطح پر سوات کا آئی ڈیپارٹمنٹ مثالی ادارہ ہے اوررپورٹ کے مطابق یہاں پر سالانہ پچاس ہزار سے زائد مریض علاج سے مستفید ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس پروگرا م کے تحت چار سال میں 53 ہزار اپریشن کئے جائیں گے جس کے لئے مفت فنڈ فراہم کیا جائے گا، اس کے علاوہ سات لاکھ افراد کی آنکھوں کی سکریننگ کی جائے گی جبکہ چار لاکھ افراد کو مفت عینک فراہم کئے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت تین ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو خصوصی تربیت دی جائے گی جبکہ 125 میڈیکل افسران‘ 125 ٹیکنیشن کو آٹھ ٹرینر خصوصی تربیت دیں گے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کی بیماریوں کی تشخیص کے لئے 2 ریسرچ سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے ۔
Discussion about this post