ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) بحرین کے علاقہ گورتئی میں آٹھ سالہ بچی کو سورہ میں دینے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جرگے کے گیارہ ممبران کو گرفتار کر لیا گیا ، آر پی او اور ڈی پی او کے حکم پر ایس ایچ او نے گورتئی سورہ کیس کا مقدمہ تھانہ بحرین میں پولیس کی مدعیت میں درج کردیا جس میں 310Aاور 506کے فعات کو شامل کیا گیا ہے ، پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جرگہ کے گیارہ ممبران کو گرفتار کیا ہے اور تین ممبران آرزو مند میاں گل اور خان دریاب کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ، جرگے نے گزشتہ روز میاں گل کی آٹھ سالہ بیٹی سعدیہ کو خان دریاب کے دس سالہ بیٹے کو سورہ میں دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔
Discussion about this post