سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )طلباء اور طالبات تعلیم کے میدان میں محنت جاری رکھیں گے تو امن برقرار رہے گا ۔ امن بر قرار کرنے کے بعد اب سوات کو مزید آگے بڑھانا ہے ، ان باتوں اظہار جنرل آفیسر کمانڈ نگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے کمپیوٹر لیب کے افتتاح کے دوران کیاجو کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سر سینئی ، گورنمنٹ بوائے ماڈل سکول علی گرامہ اور گورنمنٹ بوائے پرائمری سکول چارگوشہ میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پرجی او سی کے ہمراہ کانجو بریگیڈ کمانڈر بریگیڈ ئیر مشتاق، ڈی پی او سوات سیلم مروت، ڈی سی سوات عاطف الرحمن ، ایم پی اے ڈاکٹر امجد ،ایم پی اے ڈاکٹر محب اللہ، علاقے کے عمائد ین ،اساتذہ اورطلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔جی او سی نے مزید کہا کہ آج کے طلباء اور طالبات مستقبل کا پاکستان ہیں اور اگر یہ مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط ہوگا ۔ طلباء اور طالبات جو کمپیوٹر سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن وسائل کی کمی کے باعث وہ اس سہولت سے مستفید نہیں ہوسکتے اور طلباء و طالبات کے بہتر مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے جی او سی نے سکولوں میں یہ سہولت فراہم کرنے کے موثر اقدامات کئے ۔جی اوسی نے طلباء اور طالبات میں سٹیشنری اور کتابیں بھی تقسیم کیں ، نمایاں نمبرز اور ملی نغمے پیش کرنے والے طلباء اور طالبات میں بھی انعامات تقسیم کئے جس سے طلباء اور طالبات کے حوصلے بلند ہوگئے ۔سکولوں کے اساتذہ ، طلباء اور طالبات نے جنرل آفیسرکمانڈ نگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پاک فوج اور جی او سی کے سکولوں میں کمپیوٹر لیب اور فلاحی سرگرمیوں پر دلی طور پر مشکور ہیں ۔ جشن آزادی کی تقر یب میں سکولوں کی طلباء اور طالبات نے پاک فوج زند ہ باد کے نعرے بھی لگائے جس سے سکول نعروں سے گونج اٹھے۔
Discussion about this post