ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقے بہا میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے بہا میں ظفر خان نامی شخص کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کا پینتیس سالہ بیٹا مظفر علی شدید زخمی ہوگیا جسے فوری امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا جسے بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
Discussion about this post