مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک نے مٹہ سوات لالکو میں ایس آر ایس پی کے تعاون سے بنائے گئے 150KWمنی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں عوام کے سب سے بڑے مسئلے بجلی کے حل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ بجلی کے ضرورت پورا کرسکتاہے لیکن وفاقی حکومت ہمارا حق نہیں دیتا جس کیلئے ہم بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیر مقام نے ہمیں پشاور جیسا جلسے کاچیلنج دیا تھا لیکن ہم ان کے ابائی گاؤں شانگلہ میں جلسہ کرکے دکھائیں گے اگر امیر مقام عوام کیلئے لڑتے ہیں تو صوبے کا حق بجلی کیوں نہیں مانگتے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کی خوبصورتی پودوں پر ہے اور ہم نے صوبے میں10کروڑ پودے لگائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع سوات کے عوام نے ہم کو تبدیلی کیلئے ووٹ دئے تھے اور وہ تبدیلی آپ لوگ سکولوں میں تعلیمی نظام ٹھیک کرنے‘ہسپتال میں ڈاکٹروں کے تنخواہیں بڑھانے ‘پٹواری کلچر کا خاتمہ ‘پولیس عوام کے تابع بنانے ‘سوات ایکسپریس وے اور360ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے شکل میں ضرور محسوس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی ادارہ واپڈا نے ہمارے صوبے کی عوام کا حال بد حال کردیا ہے ان کے دفاتر بند کرنے کے سوا ہمارے ساتھ کوئی اور حل نہیں۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خطاب میں روخانہ پختونخواہ تعلیمی پروگرام کے سینکڑوں محروم طالبات نے اپنے حقوق کیلئے نعرے لگائے۔جس پر وزیر اعلیٰ نے حل کرنے کے یقین دہانی کی۔ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود خان‘ایم این سلیم الرحمان اور ایس آر ایس پی کے ڈائریکٹر ثناء اللہ خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کا افتتاح عمران خان نے کیا اور اب مکمل ہونے کا افتتاح وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کیا۔صوبائی وزیر محمود خان نے کہاکہ ہم نے پی کے84میں جتنا کام کیا ہے وہ کسی 63سالوں میں نہیں کیا۔سکول ‘روڈز‘ایرگیشن چینل‘ریسکیو1122 اور مٹہ گرلز کالج پی ٹی آئی دور حکومت کے کارنامے ہیں۔اسی موقع پروزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے لالکو مٹہ سوات منی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا۔
Discussion about this post