کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ممتاز شخصیت حا جی فضل مولا نے PTIمیں شمولیت کا اعلان کر دیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے ممتاز سیاسی شخصیت حا جی فضل مولا کے رہائش گا ہ پر شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل کبل کے لئے سپورٹس کمپلکس ، کمیونٹی ہا ل اور پبلک لائبریری کے قیا م کا اعلان کر دیا ، کالجوں میں سیکنڈ شپ ، کا لاکلے تا ٹال روڈ اور کبل ہسپتال کے اپ گریڈیشن پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی اس موقع پر پی پی پی ضلع سوات خواتین کا سابقہ صدر نسیم بی بی نے بھی PTIمیں شمولیت کا اعلان کر دیا اجتما ع میں MNAمراد سعید ، صوبائی وزیر محمود خان ، MPAمحب اللہ، MPAفضل حکیم خان کے علاوہ سعید خان ، شاہی محمد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی حا جی فضل مولانے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ PTIمیں شمولیت ایک فیصلے اور کافی سوچ کے بعد کیا اور PTIایک سوچ اور فکر کا نا م ہے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور ان کی ٹیم بھر پور صلا حیتوں کی مالک ہے مجھے پورا یقین ہے کہ صوبائی حکومت کی موجودگی میں ضلع سوات ترقی کے مناظر طے کرینگے اور عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل پر وزیر اعلیٰ خصو صی توجہ دینگے MNAمراد اور MPAمحب اللہ خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں انقلا بی تبدیلی لائینگے اور انہوں نے کہا کہ حا جی فضل مو لا خان کی صورت میں PTIکو ایک انمول ہیرا ملا جس سے ہم بھر پور استفادہ حا صل کرینگے اور ان کی صلا حیتوں سے فائدہ اٹھا کر سوات میں PTIکو ترقی کی راہ پر مزید گامزن کرینگے جن سیاسی قوتوں نے حا جی فضل مولا کو ضا ئع کیا وہ ان کی شکست کی سبب بنے ینگے اور ANPکے سیاسی قوت مزید کمزور ہو کر بہت پیچھے چلے جائینگے وزیر اعلیٰ نے حا جی فضل مولا کو PTIمیں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سوات کی ترقی کے لئے MPAsکو کروڑوں روپے کی ترقیاتی فنڈز فراہم کیں ہے جبکہ 3ارب روپے کی لا گت سے بائی پاس پلائی اوور پر جلد کام شروع ہو جائیگا رواماہ سوات مو ٹر وے کی 40ارب روپے کی بڑی منصوبے کا افتتاح بھی ہو رہا جو دسمبر 2017کو مکمل ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کبل میں سپورٹس کمپلکس کمیونٹی ہا ل اور لائبریری تعمیر کرینگے تاکہ عوام کو ترقی کے منصو بے اور عمران خان کا ویژن ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور ترقی یہی وجہ ہے کہ پولیس نظام کے علاوہ پٹوار سسٹم تبدیل کر دیا عوام کو با اختیار بنا یا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے حا جی فضل مولا کے رہائش گاہ پر PTIکا جھنڈا بھی لہرایا گیا۔
Discussion about this post