مٹہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ملک کے دیگرحصوں تحصیل مٹہ سوات میں69یوم آزادی کے سلسلے میں ٹی ایم اے مٹہ میں پرچم کشائی کا ایک سادہ پروقار تقریب منعقد ہوا اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل ثقافت وامورنوجوانان محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ملک کے سلامتی بقاء اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا ملاکنڈ ڈویژن میں پاک فوج‘پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں اور عوام کی قربانیوں کی بدولت پایہ دار امن وامان قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ بر صغیر کے مسلمانوں اور ہمارے آباؤ واجداد کے بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں ایک خود مختار مملکت پاکستان حاصل کیا ہے اب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم پاکستان کے حفاظت‘بقاء اورسالمیت کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔تقریب میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و ماہی پروری محیب اللہ خان‘ضلعی کونسلر اپوزیشن لیڈر احمد خان ‘تحصیل ناظم عبد اللہ خان‘اسسٹنٹ کمشنر مٹہ ریاض علی خان ‘نائب ناظم محمد حکیم کے علاوہ ضلعی وتحصیل کو نسلر ز بھی موجو دتھے۔قبل ازیں تقریب کا آغاز7:55پر سائرن اور قومی ترانہ سے مٹہ سکاؤٹس نے کیا اور قومی پرچم کشائی کی۔
Discussion about this post