مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شاہکار عزیز نے کہا ہے کہ طلباء سے قوم کا مستقبل وابستہ ہے اور ان ہی کی صلاحیتوں سے ملک و قوم ترقی کرتے ہیں ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں اسلامی جمعیت طلبہ مینگورہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کے دوران طلباء ملی نغمے ، ترانے ، خاکے اور آزادی کے حوالے سے تقاریر پیش کیں اور شرکاسے داد وصول کی ،اس موقع پر ناظم ملاکنڈ افتخار حسین ،ناظم مینگورہ سلمان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، شاہکار عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کی رہنمائی کرتی ہے اور انہی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی اانہوں نے کہاکہ نواجون ہی اپنا کردار اداکرکے ملک کو ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پورے ملک میں وہی پاکستان بناؤ کے عنوان سے مہم چلارہی ہے جس میں اس بات پر زور دینگے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تعلیمات کی روشنی میں ملک کی ترقی کیلئے کوشش کریں ، انہوں نے کہاکہ آزادی کے لئے پاکستان کے اسلاف نے بیش بہا قربانیاں دیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان پر اب کچھ خاص لوگوں کا قبضہ ہے اور انہوں نے ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے اور پاکستان اور اسلام کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔
Discussion about this post