مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام تحفظ پاکستان ریلی نکالی گئی ،ریلی سہراب خان چوک سے شروع ہوکر سوات پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی کی قیادت جماعت اسلامی سوات کے امیر ڈاکٹر فضل سبحان کررہے تھے،جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی سوات کے جنرل سیکرٹری حافظ اسرار ، جمعیت طلبہ عربیہ سوات کے منتظم عثمان علی عثمان بھی موجود تھے،ریلی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر ڈاکٹر فضل سبحان نے کہا کہ 69 سال پہلے پاکستان کو اسلام کے نام پر آزاد کرایا گیاجس کے لئے مسلمانوں نے بے پناہ قربانیاں دی تھیں لیکن بدقسمتی سے اب تک ملک میں اللہ کا نظام شروع نہ ہوسکا ،انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن ، بدعنوانیاں ، لوڈشیڈنگ موجودہ حکمرانوں کی پیدا کردہ ہے ، نااہل حکمرانوں نے ملک میں لوٹ مار کرکے عوام کا پیسہ باہر ملک کے بینکوں میں جمع کرایا گیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ملک شدید بحرانوں کی لپیٹ میں ہے ، انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں اللہ کا نظام نافذ نہیں ہوتا اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی انہوں نے کہاکہ یکم اگست سے 15ستمبر تک تحفظ نظریہ پاکستان ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں جس کا مقصد پاکستان کومستحکم کرنا اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے ۔
سوات پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے دونو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی بیٹی کی قتل میں ملوث باپ بیٹے اور بیوی کے...
Read more
Discussion about this post