سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)جی او سی سوات میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کو غیر مستحکم بناکر دشمن کومواقع فراہم کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ، دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست کا کا سامنا ہوگا ،14اگست کے بعد سوات کے عوام نے آزادی کی نعمت کو سب سے بہتر سمجھا ہے ،پاک فوج عوام کے لئے ہے اور عوام کے جان ومال کی حفاطت کے لئے سوات اور ملاکنڈ میں تعینات ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ میں پاک فوج کے ڈیو ہیڈکوارٹر میں یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل وثقافت محمود خان ،ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ ،بریگیڈکمانڈرز بریگیڈ ئر مشتاق ،بریگیڈئر اسد،بریگیڈئر اقبال کے علاوہ سول وفوجی حکام ،عمائدین علاقہ اور اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ،اسکول کے بچوں نے ملی نغمے اور خاکے پیش کئے جبکہ معروف گلوکار نیاز محمد نے پشتواور اردو کے گیت گاکر سماں باندھ لیا ،جی او سی سوات نے قومی پرچم بھی لہرایا جس پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا ،تقریب سے صوبائی وزیر محمود خان اور ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے اپنے خطاب میں یوم آزادی اور اس میں سوات کے عوام کے کردار پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سوات کے عوام نے ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،جی او سی سوات میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس آزادی کو برقراررکھنے کے لئے یکجاں ہوکر آگے چلنا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں قلیل مدت میں آپریشن مکمل کرکے دوبارہ بحالی اور لوگوں کی واپسی پاک فوج اور عوام کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حصول اور اس کی آزادی کے تسلسل کے لئے ملاکنڈ اور سوات کی عوام کی قربانیاں اور جدوجہد قابل ستائش ہے ،انہوں نے کہاکہ آزادی کی نعمت کو برقراررکھنے کے لئے کے پی کے عوام کی قربانیاں سرفہرست ہے اور ہم یہاں کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں ،دریں اثناانہوں نے کیڈٹ کالج بھی گئے اور وہاں پر پریڈ کا معائنہ کیا طلباء نے پریڈ کے ساتھ جمناسٹک اور جوڈ کراٹے کے شاندار مظاہرے بھی پیش کئے ،جی او سی سوات نے تقاریب کے دوران نمایاں کارکردگی د کھانے والے کیڈٹس اور دیگر طلبامیں انعامات تقسیم کئے ۔
Discussion about this post