نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
راولپنڈی (زمونگ سوات آن لائن نیوز): آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔پاک فوج کے مطابق دہشتگرد بلوچستان پولیس کےڈی آئی جی فیاض سنبل اور اے ایس آئی علی رضاخان سمیت آئی ایس آئی کے انسپکٹر کامران نذیر کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد فرقہ ورانہ دہشتگرد کارروائیوں اور اغوا کی وارداتوں سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھے۔دہشتگرد پاک فوج کےمیجرکامران، شہریوں اور ایف سی کےجوانوں کےقتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اسکولوں پرحملوں اورمواصلاتی تنصیبات پرحملوں میں بھی ملوث تھے۔دہشتگردوں کو سزائیں ملٹری کورٹ کی جانب سے سنائی گئیں جبکہ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں میں زیادہ تر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post