اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز):پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس ایشو پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیاہے،نوازشریف نے قومی دولت کو بیرون ملک بھیجا،ہمارے پاس منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگروزیراعظم نے 3ستمبرتک کوئی جواب نہ دیا تو اگلے دو اتوار کو گجرات اور جہلم میں عوامی جلسے کرنے کے بعد 3ستمبرکوگوجرانوالہ سے لاہور کی طرف کنٹینرز مارچ شروع کیا جائے گا،نریندر مودی نے غلط کہا کہ آزاد کشمیر میں حالات خراب ہیں،مودی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں،سرتاج عزیز کی مذمت کی اہمیت نہیں بلکہ وزیراعظم کو مذمت کرنی چاہیے۔
انہوں نے آج بنی گالہ میں پارٹی کے کور گروپ کے اجلاس کی صدارت کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج ورلڈ بینک نے ایک نیا انکشاف کیاہے۔
پاکستان سے کاشف قاضی کے اکاؤنٹ سے ساڑھے تین لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے ہیں۔1993میں کی گئی منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیمروک کارپوریشن کے بینیفشری نوازشریف ہیں۔شیمروک کارپوریشن کا انکشاف ورلڈ بینک نے کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نواز شریف کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں۔نوازشریف نے قومی دولت کو بیرون ملک بھیجا۔کہتے ہیں کہ آف شور کمپنیاں نوازشریف کے بچوں کے نام پر ہیں۔لیکن ہمارے پاس رجسٹریاں ہیں۔20سال کی مریم نوازکے نام کمپنی بنائی گئی۔احتجاج کرکے مجھے مقبولیت کھونے کا کوئی ڈر نہیں،جب لاہور کی طرف نکلے تو مقبولیت کا سب کو پتا چل جائیگا۔
عمران خان نے کہا کہ کل ٹی اوآرز کمیٹی کا اجلاس ہے۔الیکشن کمیشن میں جاچکے اب سپریم کورٹ میں جائینگے۔جس کیلئے پٹیشن تیار کرلی ہے۔سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کے ثبوت لے کرجارہے ہیں۔جس جائیدادکو یہ کہتے ہیں کہ 2005ء میں خریدی گئی۔ہمارے پاس رجسٹریاں ہیں جائیداد 1993اور 94ء میں خریدی گئی۔1993میں شیمروک کارپوریشن میں کاشف قاضی کا اکاؤنٹ کھولا گیا۔
کاشف قاضی وہ آدمی ہے جس کا نام اسحاق ڈار نے اپنے حلفیہ بیان میں دیاتھا۔ کاشف قاضی کے اکاؤنٹ سے ساڑھے تین لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے ہیں۔1993میں کی گئی منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیمروک کارپوریشن کے بینیفشری نوازشریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیں جواب دینے کی بجائے بلیک میل کررہے ہیں۔حکومت بلیک میل نہیں کرتی بلکہ جواب دیتی ہے۔
یہ کہتے ہم چور ہیں تو سب چور ہیں۔ عمران خان کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کی باتیں ن لیگ کے کیمپ سے ہی آتی ہیں۔ ن لیگ کو صرف ایک ہی ادارے سےڈر ہے کیونکہ باقی سب ادارے ن لیگ کے قابو میں ہیں۔ ہم نے فیلڈ مارشل کی باتیں اورتوسیع کی باتیں بھی سنی ہیں حالانکہ آرمی چیف کہہ چکے ہیں کہ وہ توسیع نہیں لیں گے۔ نوازشریف آرمی چیف کوآن سائیڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے رکن نے انہیں بتایا ہے کہ نوازشریف نے خود آرمی چیف کوتوسیع کی پیشکش کی ہے۔ تاہم میں مسلم لیگ ن کےاُس رکن کا نام نہیں بتا سکتا۔
Discussion about this post