نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
لندن(زمونگ سوات آن لائن نیوز )انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری سکور کرنے والے تجربہ کار پاکستانی بلے باز یونس خان کو شائقین نے” کنگ خان“ کے نئے خطاب سے نواز دیا ہے ۔
۔ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور برطانوی باکسر عامر خان کو اپنی اپنی فیلڈ زمیں بے مثال کارناموں کی بدولت اس نام سے پکارا جاتا ہے تاہم انگلش سرزمین پر آخری ٹیسٹ میں انتہائی اہم موقع پر ڈبل سنچری کی بدولت یونس خان شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ کپتان مصباح الحق ، ٹیم انتظامیہ اور ساتھی کھلاڑیوں کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں ۔38سالہ یونس اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 9456 رنز سکور کرچکے ہیں اور جلد ہی 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بننے کے قریب ہیں۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post