چینی سمارٹ فون مارکیٹ دنیا بھر کے سمارٹ فونز بنانے والوں کے لیے بہت اہم ہے۔ ایپل ہو یا مائیکروسافٹ ، چینی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کےلیے ، سب کو چین کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑتے ہیں۔
دوسری سہ ماہی کے دوران چین میں سمارٹ فون کی فراہمی پچھلے سال کی نسبت 14.9فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری سہ ماہی میں چین میں 149 ملین یونٹ فروخت ہوئے۔یہ اضافہ ایپل اور سام سنگ جیسی ہائی اینڈ سمارٹ فون بنانے والی کمپنیو ں کی فون کی فروخت سے نہیں ہوا۔اس کے برعکس چینیوں کی توجہ تین چینی کیرئیر کے مڈرینج 4G اورانٹری لیول فونز پر رہی۔چینی کیرئیر چائنا موبائل، چائنا یونی کام اور چائنا ٹیلی کام نے اپنے صارفین کو سستے فون فراہم کیے، جس کی وجہ سے چین میں بننے والے فونز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔
تجزیوں کے مطابق اپریل سے جون کے دوران چین میں ہوواوے 14فیصد مارکیٹ شیئر کےساتھ پہلے نمبر پر ہے۔12.7 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ اوپو کا دوسرا نمبر رہا۔ تیسرے نمبر پر11.2فیصد کے ساتھ وائیوو اور چھوتھے نمبرپر 10.4فیصد کے ساتھ شومی رہا۔ ایپل کا چین میں مارکیٹ شیئر 10فیصد سے بھی کم ہوگیا ہے۔ چین میں کم ہوتے ہوئے مارکیٹ شیئر کے باعث ایپل اب بھارت میں اپنے قدم جمانے مصروف ہے۔
Discussion about this post