کانجو (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) حسب روایت امسال بھی ڈونر ز سکول مٹہ (سوات) میں جشن آزادی سے متعلق ایک یاد گار تقریب منعقد ہوئی جس میں جناب غلام حسین اور جناب اعجاز احمد نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلا م پاک سے کیاگیا، صدف گروپ نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ رسم پرچم کشائی پارلیمنٹ ہاوس (اسلام آباد) کی پرچم کشائی کے ساتھ سکول کی پرنسپل میڈم حرم برہان نے ادا کی۔ منعقدہ تقریب میں سکول کے بچوں نے بڑی گرم جو شی سے تقاریر،ملی نغموں،خاکوں،لطیفوں،ٹیبلو اور جمناسٹک وغیرہ میں حصہ لے کر حاضرین محفل کے دل جیت لیے۔یادرہے تقریب میں تقریباً بیس مختلف سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کے بچے شرکت کرکے خوب محظوظ ہوئے۔ مذکورہ تقریب کے دوران مہمانانِ خصوصی نے ڈونرز سکول کے جملہ میل وفی میل سٹاف اور بچوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔ تقریب کے آخر میں سکول کے ڈائریکٹر جناب شہزادہ برہان الدین حسرت نے حاضرین محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارک باد پیش کیا اور پاکستان کی سا لمیت اور ترقی کے لیے دعامانگی۔
Discussion about this post