سوات(زمونگ سوات ڈات کام )سوات ، بونیر اور سوات کے سرحدی پہاڑی علاقہ کڑاکڑ میں ڈی پی او بونیر سید خالد ہمدانی کے گاڑی پر ریموٹ بم دھماکہ اور فائرنگ دو پولیس اہلکار زخمی۔زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا، ڈی پی او بال بال بچ گئے۔ پولیس ذرائع کیمطابق علاقے کو پاک آرمی اور پولیس نے گھیرے میں لیکر مشترکہ سرچ اپریشن شروع کردی ۔ پولیس ذرائع کیمطابق ڈی پی او بونیر سید خالدہمدانی ڈی آئی ملاکنڈ کیساتھ ایک خصوصی میٹینگ کیلئے بونیر سے سوات جارہے تھے۔کہ راستے میں بونیر اور سوات کے سرحدی پہاڑی علاقہ کڑاکڑ میں سڑک کے کنارے نصب ریموٹ ریمورٹ کنٹرول بم پھٹ گیا۔
اور ساتھ ہی نامعلوم افراد نے فائیرنگ بھی کھول دی۔ جس کے نتیجے میں ڈی پی او کے سکوارڈ میں شامل موبائیل گاڑی جس میں ایک ڈرائیور اور ایک گن مین زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سوات سیدو شریف ہسپتال لا یا گیا، جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔اور ڈی پی او بونیر اس حادثے میں محفوظ رہے۔آخری اطلاع ملنے تک علاقے کو پولیس اور پاک آرمی کے جوانوں نے گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن جاری
Discussion about this post