ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سیدو شریف کے علاقہ بر کلے میں بیماری سے تنگ شادی شدہ خاتون نے خود کو گلی مار کر خودکشی کرلی ، خودکشی کرنے والی خاتون مسماۃ (ن) کے شو ہر رحیم نے پولیس کو بتایا کہ ان کی شریک حیات بیماری تھی اور گزشتہ سات ماہ سے اس کا علاج جاری تھا جس کی وجہ سے وہ پریشان تھی ، اور ذہنی دباؤ کا شکاری تھی ، بدھ کی صبح ہم ناشتہ کررہے تھے کہ اس دوران وہ غسل خانہ میں گئی اور تھوڑی دیر بعد فائرنگ کی آواز آئی جس کے بعد جب ہم وہاں گئے تو دیکھا کہ اس نے اپنے آپ کو گولی مار ی تھی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
Discussion about this post