پشاور(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ 7اگست کوخیبرپختونخواکے غیورعوام نے محبت کاسرٹیفکیٹ نہیں بلکہ محبت کے ڈگری سے نوازاہے،جنکی پارٹی قائدمحمدنوازشریف نے بھی توثیق کردی ہے اس کے بعدکسی اورسے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے دیگراضلاع کی طرح پشاورکوبھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کاگڑھ بنائیں گے اورانشاء اللہ خان عبدالقیوم دورکی یادتازہ کرادینگے،کارکنوں کیلئے جان ومال دونوں ہمہ وقت حاضر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بہت جلدپشاورسٹی مسلم لیگ(ن)کا ورکرزکنونشن منعقدکرینگے،پشاورسٹی PML-Nکادفتردوہفتے کے اندراندرکھول دی جائیگی اوراسکے اخراجات بھی خودبرداشت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ سٹی مسلم لیگ(ن)کی کمیٹی کانوٹیفکیشن دوروزکے اندراندرہوجائیگاجوورکروں کے جائزکام کیلئے میری جگہ صوبے تمام وفاقی محکموں میں نمائندگی کریگی۔انہوں نے کہاکہ 7اگست کے دن کارکنوں کے جذبے نے میراجذبہ اوربڑھادیا،خودورکروہوں جس جگہ رہاسفارش یاچوردروازے سے نہیں بلکہ اپنی کارکردگی،لگن اورمحنت سے اپنی جگہ بنائی ہے اوراپنی ذات کی نہیں خیبرپختونخواکے عوام کی خدمت اپنی زندگی اورسیاست کامقصدسمجھتاہوں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام کامقدمہ کل بھی لڑاہے اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،PML-Nکوخیبرپختونخواکاسب سے بڑی پارٹی بنانے کاعزم کررکھاہے اوراللہ تعالیٰ کی مدداورورکروں کی لگن و تعاون سے اسی یقینی بنائینگے،مسلم لیگ(ن)کے قائدمیاں محمدنوازشریف کے عوام دوست اوربہترین پالیسیوں کی بدولت2018کے عام انتخابات میں کلین سویپ کرینگے،انشاء اللہ بہت جلدوزیراعظم محمدنوازشریف پشاورمیں ایک تاریخی جلسہ سے خطاب کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوارکے روزمسلم لیگ(ن)پشاورکے200رکنی وفدسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرفیاض علی شاہ،سٹی صدرعمران،حسن جان خان،ارش قریشی،سالارمہمند،اعجازراہی،چوہدری محمدجمیل،ایس ایم ظفر،ہدایت اللہ،سبزعلی مہمند،شاہ جی،مامور خان،گل زمان،ظاہرشاہ صافی،عزیزاللہ ایڈوکیٹ سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔شرکاء نے خیبرپختونخوامیں پارٹی کی استحکام کیلئے انجینئرامیرمقام کی کاوشوں کوسراہااورمتفقہ قراردادکے ذریعے خان اعظم کاخطاب بھی دیا اورہرقسم کی تعاون کی یقین دہائی کرائی۔
Discussion about this post