بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی مہم تیز کر دی ہے جبکہ ڈینگی وائرس کی افزائش کے اہم ذریعے پرانے ٹائروں کے 40گودام اور دکانیں بند کر دی ہیں ۔ڈی سی خائستہ رحمن کی ہدایت پرمقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مشترکہ ٹیم جس میں اسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد تارانی ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر علی رضا شاہ ڈی ایچ او ڈاکٹر وکیل محمد اور فوکل پرسن ڈاکٹر تنویر انعام وغیرہ شامل تھے نے گذشتہ روز بٹ خیلہ بازار کی مختلف مارکیٹوں میں قائم پرانے اور بوسیدہ ٹائروں کی دکانوں کا معائنہ کیا اور صفا ئی کے ناقص انتظام پر چالیس دکانیں بند کر دیں اس موقع پر ڈاکٹرز نے متعلقہ افراد کوڈینگی کے نقصانات سے آگاہ کیااور انھیں سختی سے ہدایت کی چونکہ پرانے اور بوسیدہ ٹائر ڈینگی مچھر وں کی افزائش کا اہم ذریعہ ہے اسلئے انھیں تلف کیا جائے انھوں نے کہاکہ ڈینگی سے بچاؤ اور روک تھام میں معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کر نا چائیے۔
Discussion about this post