مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیر شاہ خان نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں سے ناطہ توڑنے والوں کا اے این پی میں شمولیت ہی بڑی تبدیلی ہے ، قول وفعل میں تضاد رکھنے پرحکمران عالمی ایوارڈ کے مستحق ہے ، عوام ایک بار پھر اے این پی کے جھنڈے تلے متحدہورہے ہیں ، عوامی نیشنل پارٹی باچا خان کے خدائی خدمتگار تحریک کی تسلسل ہے ، لوگوں نے عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دینے کیلئے ایک اصولی فیصلہ کرلیا ہے ، عوامی نیشنل پارٹی نے سوات میں 270 شہداء کی قربانیاں دے کر قیام امن کویقینی بنایا ہے اے این پی ترقی وخوشحالی کادوسرانام ہے ، ایم ایم اے کو سوات باروڈ کاڈھیر بنانے کا اعزاز حاصل ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گوگدرہ میں ایک بڑی شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے سے اے این پی سوات کے نائب صدر نواب عالم یوسفزئی ، ضلعی ترجمان عبداللہ یوسفزئی یونین کونسل گوگدرہ کے صدر اختر رحمان ، نادر ساہ خان ، صلاح الدین قاضی ، پردول خان ، محمد عارف ، شاہد خان اور سوات کے معروف شاعر ظفر علی ناز نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ ن ، جمعیت علماء اسلام اور دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد اور کئی اہم خاندانوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور شیر شاہ خان اور اے این پی کے قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے آئندہ کیلئے اے این پی کے جھنڈے تلے سیاست اور خدمت کرنے کا عزم کیا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post