ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے قریب فضاگٹ سے امام ڈھیرئی جانے والی چیئر لفت کی رسی ٹوٹنے کی وجہ سے چیئر لفت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ، چار افراد چیئر لفٹ میں سوار ہوکر دریا پار کررہے تھے ، دریا کا احاطہ ختم ہونے کے ساتھ ہی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے پالکی خشی میں گرگئی جس میں سوار خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
Discussion about this post