کالام(زمونگ سوات ڈاٹ کام )کالام میں کئی سالوں سے فارسٹ لوکل کوٹہ بند ، سیلاب اور زلزلے سے متاثرہ عوام شدید مشکلات سے دو چار ، مجبور لوگوں کو ان کاجائز حق نہ دیا گیا تومجبوراََ درخت کاٹنے پر مجبور ہونگے علاقہ مشران کا میڈیا سے گفتگو۔کالام اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے مقامی لوگوں کوفارسٹ میں لوکل کوٹہ نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے سیلاب او ر زلزلے سے متاثرہ ماکان مالکان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ہوٹل ایسوسی ایشن کالام کے صدر اور وی سی جنرل کونسلر ڈاکٹر عبدالودود نے میڈیا کو بتایا کہ کئی دفعہ ذمہ دار انتظامیہ سے بات کئی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہیں ہم نے جنگل بچاؤ کمیٹی بنائی ہیں جس کے تحت جنگل کی حفاظت ہم خود کرتے ہیں لیکن 2012ء سے مقامی لوگوں کو لوکل کوٹہ نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ضرورت مند لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ اگر لوکل کوٹہ پر سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو لوگ’ تنگ آمد بہ جنگ آمد ‘‘ کے مصداق درخت کاٹنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترذمہ داری فارسٹ انتظامیہ پر ہوگی اس سلسلے میں ایس ڈی ایف او کالام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ لوکل کوٹہ کے سلسلے میں علاقہ مشران سے مشورہ کرکے کوئی حل نکال لیں گے ۔
Discussion about this post