کانجو ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے رہنما میا ں گل شہر یار امیر زیب نے کہا ہے کہ تعلیم ہی سے قو میں بنتی ہیں اور تعلیم ہی کے ذریعے مما لک تر قی کر سکتی ہیں اور آج کے دور میں تما م تر مسا ئل کا حل تعلیم ہی ہیں اسیلئے گو جر قوم اور غر یب طبقہ اپنے بچوں کو تعلیم کے طرف راغب کر یں کیو نکہ تعلیم ہی مسا ئل کا واحد حل ہے جو ہمیں ترقی کے راہ اور دشمن عنا صر کے ساتھ مقا بلہ کر نے میں مدد دلاسکتی ہے ، ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے کانجو ٹا ؤن شپ تحصیل کبل سید محمد کی رہا ئش گا ہ پر گو جر یو تھ فورم کی تنظیمی اجتماع سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع تحصیل کبل میں گو جر یوتھ تنظیم کی نئے کا بینہ سے حلف بھی لیا گیا، تنظیمی اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے چیف ارگنا ئزر سوات جھا نزیب لا لا ، شعبہ تعلیم فنا ئنس سیکر ٹری انورعلی چو ہا ن ، سر پر ست اعلیٰ یو سی کانجو سید مو لوی ، جنر ل سیکر ٹری کبل محمد رحمان ، جمز ہ لا لا،چےئر مین بر یکو ٹ عالم زیب ، چےئر مین با بو زئی سردار چچی گوجر ، فنا نس سیکر ٹری سوات ڈا کٹر طا ر محمو د ،چےئر مین سوات فضل رحما ن ، امیر زیب شہر یا ر ، حا جی جلا ت خان ، مر کز ی وائس چےئر مین پا کستان ملک رضا خان اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ سیا ست سے با لا تر ہو کرہمیں اپنے بچو ں کے مستقبل کیلئے فکر مند ہو نا چا ہئے کیونکہ مو جو د ہ دور کے تما م برائیو ں کا سدباب تعلیم ہی سے کیا جا سکتا ہے ۔
Discussion about this post