مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ضلع کونسل کا مالی سال 2016-17 بجٹ ایوان میں منظور ی کیلئے پیش ، ممبران نے بجٹ اور سی ڈ ی ایل ڈی سمیت دیگر امور پر مسائل کے انبار لگا دیئے ، گزشتہ روز بجٹ اجلاس زیر صدارت پریزائیڈنگ افیسر / اسپیکر عبدالجبار خان منعقد ہوا ، جس میں ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کل 7,784.592 ملین روپے کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ضلعی محکموں کی تنخواہوں کیلئے.819 6,76 ملین روپے ، ضلعی محکموں کی نان سیلری کیلئے 310.002 ملین روپے شامل ہیں ، جب ضلع ناظم نے بجٹ پیش کیا تو ممبران نے مختلف سیکموں ، کاموں اور سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کے حوالے شکایات کے انبار لگا دیئے ، ممبران میں ابن امین ، رفیق الرحمن ، قجیر خان ، اپوزیشن لیڈر احمد خان ، فضل ربی ، عبدالمالک ، راحت علی خان ، شاہ ولی خان ، میڈم ڈاکٹر بخت ناز ، میڈم نسیم اختر ، سید افضل شاہ ، عرفان چٹان ، فیروز شاہ ایڈوکیٹ ، شوکت علی خان ، جانان ، خادم شاہ ، نثار احمد خان ، میاں شجاعت علی اور دیگر نے اجلاس کاروائی میں حصہ لیا اور خطاب کیا ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے اس موقع پر ممبران سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ناظمین اس سسٹم کا حصہ ہے اور انکی مشاورت سے تمام امور طے کئے جائیں گے ، سی ڈی ایل ڈی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹس افیسر جمعہ خان پشاور تبدیل ہوا ہے تاہم وہ ریٹائرڈ منٹ کے قریب ہے وہ ریٹائرڈ منٹ پراسس میں ہے ، انہوں نے کہا کہ فنڈز تمام مبران کی مشاورت سے خرچ کررہے ہیں ، اجلاس میں سینور ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عاطف اللہ خان نے کونسل سے مخاطف کرتے ہوئے ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہوں نے ممبران کے تفصیلی جوابات بھی دیئے ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہسپتال کے حوالے سے ممبران وزٹ کریں اور اپنے علاقوں کے مریضوں کو لائیں ،بجٹ پر بحث کیلئے اب اجلاس 25 اگست کو ہوگا ، جبکہ اجلاس کے اخر میں ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے ٹریفک پلان ، پولیس کے حوالے سے ضلعی حکومت کا اختیار و کردار ، جرائم کے خاتمے کیلئے ناظمین اور کونسلرز کی تعاون اور دیگر امور پر ضلعی کونسل کے ممبران کو تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔
Discussion about this post