مٹہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)مٹہ سوات کراکری یونین اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مینگورہ سوات میں کراکری کے چند مالکان مٹہ سوات میں اپنی دکانیں قائم کرکے ہمارے کاروبار کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔اور ان لوگوں سے ہم بڑی تعداد میں خریداری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرمیر علم کراکری‘عبد الشکور سٹیل ‘گل سلور والا اور قاری سہیل نے یہاں پر سیل دکانیں قائم کی تو دکانداران ان سے سودانہیں خریدیں گے۔انہوں نے کہا کہ مٹہ سوات بازار میں ہم کئی سالوں سے کاروبار کررہے ہیں اور اب سٹیل وکراکری کے بڑی کاروباریوں نے یہاں کاروبار شروع کی تاکہ ہمارا منافع ختم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ان میں سے کسی سے سودا کی خریداری کی تو وہ 50ہزار روپے جرمانہ اد اکرے گا۔
Discussion about this post