کراچی(زمونگ سوات آن لائن نیوز):شہرقائدمیں ایم کیوایم نے ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملے کا اعلان کردیا،جس کے باعث مشتعل کارکنان نے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر دھاوا بول دیا،فوارہ چوک کے قریب نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔نجی ٹی وی چینلزکے مطابق ایم کیوایم نے تمام ٹی وی چینلز پر حملے کا اعلان کیا۔جس کے بعد ایم کیوایم کے مشتعل کارکنان صدر میں مدینہ مال میں گھس گئے ہیں۔
کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔اسی طرح مشتعل افراد نے صدر زینب مارکیٹ میں دکانیں بھی بند کوادی ہیں۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کی گاڑیاں منگوالی ہیں جبکہ فوارہ چوک میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
مظاہرین نے ایک پولیس وین اور دو موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی ہے۔
جلاؤ،گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے باعث زینب مارکیٹ اور گردونواح کے علاقوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔متحدہ کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے درمیان 3فراد زخمی ہوگئے ہیں۔پرتشدد احتجاج کے باعث شاہرہ فیصل ،ریگل چوک،آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کراچی کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیاہے۔مظاہرین نے کراچی پریس کلب پر بھی پتھراؤ کیا۔جبکہ پتھراؤ سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پرتشدد احتجاج کے کے دوران جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔
خیبر پختونخوا کا موجودہ وزیراعلی محمود خان سلیکٹڈ ہونے کے باعث بے بس ہیں،ثمر ہارون بلور
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے...
Read more
Discussion about this post